پاکستان
Trending

آپریشن غضب الحق: پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب، متعدد پوسٹیں تباہ

 

راولپنڈی : پاک فوج نے سرحد پار سے ہونے والی جارحیت اور دہشت گردوں کی پشت پناہی کے خلاف "آپریشن غضب الحق” کے تحت ٹل سیکٹر میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے افغان طالبان کی کئی اہم پوسٹوں کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق، پاک افغان سرحد پر ٹل سیکٹر کے مقام پر افغان طالبان کی جانب سے اشتعال انگیزی کی کوشش کی گئی، جس پر پاک فوج نے فوری اور طاقتور ردعمل دیا۔
پاک فوج نے جدید ہتھیاروں سے افغان طالبان کی سرحدی پوسٹوں کو نشانہ بنایا، جو مکمل طور پر ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ اس کارروائی میں فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس سے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔
سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے یہ کارروائی افغان طالبان کی مسلسل جارحیت کے خلاف ایک "فیصلہ کن جواب” ہے۔ پاکستان اپنی سرحدوں کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو ان کی زبان میں جواب دیا جائے گا۔

آپریشن غضب الحق کے تحت پاک افغان سرحد پر سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ پاک فوج کے دستے فتنہ الخوارج اور ان کے حامیوں کی ہر نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں تاکہ ملکی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button