بین الاقوامی
Trending

ایران کا عظیم خسارہ: صدر پزشکیان کا مدبر رہنما علی لاریجانی کی شہادت پر رقت آمیز خراجِ عقیدت

 

تہران : اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سابق سیکرٹری اور ملک کے ممتاز سیاسی و دفاعی مدبر علی لاریجانی کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ملک و قوم کا ایک انمول اثاثہ قرار دیا ہے۔ صدر نے لاریجانی کی زندگی بھر کی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا ہے۔
صدر مسعود پزشکیان نے اپنے خصوصی بیان میں علی لاریجانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاڈاکٹر علی لاریجانی ایران کی سیاست کا ایک نمایاں، قیمتی اور قد آور ستون تھے۔ انہوں نے مختلف کلیدی عہدوں پر فائز رہتے ہوئے ملک و قوم کی جو بے مثال خدمت کی، وہ آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ رہے گی۔
ایرانی صدر نے واضح کیا کہ علی لاریجانی کا وسیع سیاسی اور انتظامی تجربہ ایران کے لیے ہمیشہ ایک ڈھال ثابت ہوا۔ انہوں نے نہ صرف داخلی محاذ پر بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کے فروغ کے لیے جو انتھک کوششیں کیں، ان کی بدولت ایران کا دفاعی وقار بلند ہوا۔
صدر کا مزید کہنا تھا کہ علی لاریجانی کی شہادت سے ایران ایک ایسی شخصیت سے محروم ہو گیا ہے جس کی بصیرت اور وفاداری شک و شبہ سے بالاتر تھی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے اور پوری ایرانی قوم کو یہ بڑا صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button