بین الاقوامی
Trending

 "آپریشن ایپک فیوری” نے ایران کا دفاعی نظام تہہ و بالا کر دیا؛امریکی وزیرِ جنگ کا بڑا دعویٰ

 

واشنگٹن :امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ نے ایک ہنگامی پریس بریفنگ کے دوران ایران کے خلاف جاری فوجی مہم میں بڑی کامیابیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکا محض لڑ نہیں رہا بلکہ "جیتنے کے لیے لڑ رہا ہے” اور ایرانی فوجی طاقت کا خاتمہ قریب ہے۔
امریکی وزیرِ دفاع کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ایران کو پہنچنے والے نقصانات درج ذیل ہیں۔ آج ایک ہی دن میں ایران کے اندر 7 ہزار سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ ایرانی نیوی کے 120 بحری جہاز اور 11 آبدوزیں سمندر برد کر دی گئی ہیں۔
ایران کے بیلسٹک میزائل بنانے کے مراکز کو مکمل طور پر مفلوج کر دیا گیا ہے۔ امریکی دباؤ اور حملوں کے باعث ایرانی قیادت بنکرز میں چھپنے پر مجبور ہو گئی ہے۔
وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ  نے کہا کہ  یہ جنگ ماضی کی روایتی جنگوں سے مختلف ہے، ہم ایران کی جارحانہ صلاحیتیں ختم ہونے تک پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ میڈیا اس صورتحال کو غلط رنگ دے رہا ہے، حقیقت یہ ہے کہ امریکا اپنے اہداف حاصل کر چکا ہے۔
پیٹ ہیگستھ نے خبردار کیا کہ آج ہونے والا فضائی حملہ آپریشن کا سب سے بڑا حملہ ہوگا، جس کا مقصد ایرانی بحریہ اور میزائل سسٹم کا مکمل خاتمہ کرنا ہے۔ انہوں نے پراکسی وار کے خاتمے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فوجیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button