چانگشا : صدر مملکت آصف علی زرداری اپنے پانچ روزہ سرکاری دورے کے پہلے مرحلے میں چین کے شہر چانگشا پہنچ گئے ہیں۔ ہوائی اڈے پر چینی حکومت کے اعلیٰ حکام اور بیجنگ میں متعین پاکستانی سفیر نے صدر مملکت کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا۔
زراعت، توانائی اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتوں (MoUs) پر دستخط کیے جائیں گے، جو صوبائی سطح پر ترقی کا نیا رخ متعین کریں گے۔
صدر زرداری کا یہ دورہ محض رسمی نہیں بلکہ اس کا بڑا حصہ اقتصادی تعاون پر مبنی ہے۔ صدر مملکت چانگشا کی صوبائی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جس میں دو طرفہ تعاون کے نئے افق تلاش کیے جائیں گے۔ دورے کے دوران حکومتِ سندھ اور نامور چینی کمپنیوں کے درمیان متعدد اہم معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔




