پاکستان
Trending

شاہزیب رند کی عالمی سطح پر شاندار کامیابی، امریکی یو ایف سی فائٹر کو ناک آؤٹ شکست

 

اسلام آباد / کوئٹہ: پاکستان کے مکسڈ مارشل آرٹس فائٹر شاہزیب رند نے عالمی مقابلے میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے امریکی حریف کو شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق لائٹ ویٹ کیٹیگری کے اس مقابلے میں شاہزیب رند کا سامنا امریکی یو ایف سی فائٹر آندرے ایول سے تھا۔ مقابلے کے آغاز سے ہی پاکستانی فائٹر نے جارحانہ اور مؤثر حکمت عملی اپنائی۔

دوسرے راؤنڈ میں شاہزیب رند نے زبردست کھیل پیش کرتے ہوئے حریف کو ناک آؤٹ کر دیا اور مقابلہ اپنے نام کیا۔

ان کی اس کامیابی کو کھیلوں کے حلقوں میں نمایاں پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر بھی انہیں بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔ یہ فتح پاکستان میں مکسڈ مارشل آرٹس کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگ میل سمجھی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button