چارسدہ: چارسدہ میں افسوسناک واقعے کے دوران نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے معروف عالم دین اور شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس شہید ہو گئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب مولانا محمد ادریس صبح اپنے گھر سے مدرسے کے لیے روانہ ہو رہے تھے۔ راستے میں حملہ آوروں نے ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا اور فائرنگ کر کے فرار ہو گئے۔
زخمی حالت میں انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔واقعے کے بعد علاقے میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی جاری ہے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہلِ خانہ سے تعزیت کی ہے، جبکہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔




