اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ “معرکہ حق” میں پاکستان نے بیانیے اور سفارتی محاذ پر بھارت کے مقابلے میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے، عالمی سطح پر مؤقف مضبوط ہوا۔
انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی اللہ تعالیٰ کی خصوصی نصرت سے ممکن ہوئی، جس کے نتیجے میں پاکستان کو بھارت کے خلاف ایک بڑی فتح نصیب ہوئی۔
وفاقی وزیر اطلاعات کے مطابق اس پورے عمل میں پاکستانی میڈیا اور سوشل میڈیا نے مثبت اور ذمہ دارانہ کردار ادا کیا، جس سے پاکستان کے قومی مؤقف کو عالمی سطح پر بہتر انداز میں پیش کرنے میں مدد ملی۔




