پاکستان
Trending

عوام، حکومت اور افواج ایک جان؛ معرکہِ حق کے تاریخی سال مکمل ہونے پر عسکری فورم کا سیسہ پلائی دیوار بننے کا عزم

 

راولپنڈی: تاریخی "معرکہِ حق” کی پہلی سالگرہ کے موقع پر راولپنڈی میں ایک اہم اور اعلیٰ سطحی فورم کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملکی سیکیورٹی کی صورتحال اور مستقبل کی حکمتِ عملی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ فورم کے شرکاء نے فیلڈ مارشل کے تاریخی معرکے کی شاندار کامیابی پر قوم اور عسکری قیادت کو مبارکباد پیش کی۔
اجلاس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ وطنِ عزیز کے دفاع، خودمختاری اور بقا کے لیے پاکستان کی غیور عوام، جمہوری حکومت اور مسلح افواج ایک جان اور سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد ہیں۔ فورم نے ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی آپریشنل کارروائیوں کو بلا تعطل جاری رکھنے کی منظوری دی۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، جب تک آخری دہشت گرد کا خاتمہ نہیں ہو جاتا، سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز پوری طاقت، شدت اور تیزی کے ساتھ جاری رہیں گے تاکہ ملک کو مستقل طور پر پرامن بنایا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button