پاکستان
Trending

لاہور کا لبرٹی چوک ‘میدانِ جشن’ بن گیا: معرکہِ حق کی پہلی سالگرہ پر تین روزہ میلے کا آغاز، وزیراعلیٰ پنجاب کی شرکت متوقع

 

لاہور : ‘معرکہِ حق’ کی عظیم الشان کامیابی کو ایک سال مکمل ہونے پر صوبائی دارالحکومت لاہور میں جشن کا سماں ہے۔ لبرٹی چوک پر آج سے تین روزہ تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہو رہا ہے جس نے پورے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔انتظامیہ کی جانب سے لبرٹی چوک کو ایک جدید ترین تفریحی اور قومی مرکز میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ چوک کے چاروں اطراف دیو قامت اسکرینیں نصب کی گئی ہیں تاکہ شرکاء کسی بھی جگہ سے پروگرام کا لائیو مشاہدہ کر سکیں۔
لبرٹی چوک کو ہزاروں ایل ای ڈی لائٹس اور برقی قمقموں سے اس طرح سجایا گیا ہے کہ رات کا منظر دن کا گمان کر رہا ہے۔ جدید ترین ساؤنڈ سسٹم اور اسپیکرز کے ذریعے ملی نغموں کی گونج دور دور تک سنائی دے رہی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اس جشن میں خصوصی طور پر شریک ہوں گی اور قوم سے خطاب بھی کریں گی۔ ان کی آمد کے پیشِ نظر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ عوام پرامن ماحول میں جشن منا سکیں۔جشنِ معرکہِ حق کی مناسبت سے آج اور کل لاہور کی تاریخ کے بڑے کنسرٹس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ نامور گلوکار اور فنکار اسٹیج پر اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ آئی ایس پی آر کے مشہورِ زمانہ ملی نغمے لائیو پیش کیے جائیں گے۔ شرکاء کی تواضع کے لیے خصوصی فوڈ اسٹالز اور دیگر سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں۔
لاہور ٹریفک پولیس نے لبرٹی چوک کے اطراف غیر معمولی رش کے پیشِ نظر اضافی نفری تعینات کر دی ہے۔ شہریوں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ متبادل راستے اختیار کریں تاکہ جشن کی رونق میں کسی قسم کا خلل نہ پڑے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button