پاکستان
Trending

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سفارتی سرگرمیاں تیز؛ وزیر داخلہ محسن نقوی سے شمع عبید اسلام کی اہم ملاقات

 

اسلام آباد :پاک بنگلہ دیش تعلقات میں ایک نئی پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے بنگلہ دیشی وزیر مملکت برائے خارجہ امور شمع عبید اسلام نے ملاقات کی۔ ملاقات میں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور سیکیورٹی چیلنجز پر بات چیت کی گئی، جبکہ پاکستان کے مؤثر مصالحتی کردار کو بھی زیر بحث لایا گیا۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مستقبل قریب میں بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان دوطرفہ تعاون کے نئے دروازے کھولے گا۔ محسن نقوی نے معزز مہمان کو پاکستان کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور خطے میں پائیدار امن کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button