کھیل
Trending

ڈھاکہ ٹیسٹ:، نوجوانوں نے ٹیم کو سنبھال لیا؛ اذان اویس کا ڈیبیو پر سنچری کے ساتھ دھماکے دار آغاز

 

ڈھاکہ:بنگلہ دیش کے خلاف ڈھاکہ ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کی بیٹنگ لائن میں نئے خون نے نئی زندگی پھونک دی ہے۔ کھیل کے تیسرے روز کھانے کے وقفے تک پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنا کر اپنی پوزیشن کو کافی حد تک بہتر کر لیا ہے۔

آج کی اننگز کی خاص بات اذان اویس کا یادگار ڈیبیو رہا، جنہوں نے دباؤ کے باوجود جارحانہ انداز اپنایا اور 14 چوکوں کی مدد سے 103 رنز کی شاندار باری کھیلی۔ ان کا بھرپور ساتھ عبداللہ فضل نے دیا، جنہوں نے اپنے پہلے ہی میچ میں 60 رنز بنا کر ثابت کیا کہ وہ طویل فارمیٹ کے کھلاڑی ہیں۔

اگرچہ امام الحق نے 45 رنز کی مفید اننگز کھیلی، تاہم مڈل آرڈر کی ناکامی نے پاکستان کی مشکلات میں اضافہ کیا؛ کپتان شان مسعود 9 رنز پر ہمت ہار گئے جبکہ سعود شکیل بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے مہدی حسن نے 3 وکٹیں لے کر پاکستانی بیٹنگ لائن کو وقفے وقفے سے نقصانات پہنچائے جبکہ تسکین احمد نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اب تمام تر نظریں بقیہ بلے بازوں پر ہیں کہ وہ اسکور کو کتنا آگے بڑھا پاتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button