بین الاقوامی

‘ایران کے خلاف اسرائیلی گٹھ جوڑ کرنے والے عبرتناک انجام کے لیے تیار رہیں’: وزیر خارجہ عباس عراقچی کا دشمنوں کو آخری انتباہ

 

تہران :ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے خطے کی دشمن قوتوں کو کڑے الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کی سالمیت کے خلاف سازشیں کرنا ایک "احمقانہ جوا” ہے، جس کا نتیجہ صرف عبرتناک شکست کی صورت میں نکلے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ تہران اپنے خلاف ہونے والے ہر گٹھ جوڑ کا حساب لینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔
عباس عراقچی نے اپنے خصوصی بیان میں کہا کہ ایران کے غیور عوام کے خلاف صیہونی ریاست کے ساتھ ہاتھ ملانا ایک ایسی حقیقت ہے جسے کبھی معاف نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا ایران دشمنی میں اندھے ہو کر اسرائیل کا سہارا لینے والوں کے لیے اس کھیل میں ہار کے سوا کچھ نہیں۔ قومی سلامتی پر حملہ کرنے والوں سے ذرہ برابر بھی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے حالیہ دعوؤں کو تمسخر کا نشانہ بناتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ان نام نہاد انکشافات میں کوئی سچائی نہیں اور نہ ہی یہ ہمارے لیے نئے ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ:”ہمارے انٹیلی جنس ادارے دشمن کی ہر سازش سے پہلے ہی باخبر تھے اور متعلقہ حکام کو ان تمام ریشہ دوانیوں کے بارے میں بہت پہلے آگاہ کیا جا چکا تھا۔”

عباس عراقچی نے مزید کہا کہ ایران کے دفاعی اور سکیورٹی ادارے سرحدوں اور ملکی مفادات کی نگرانی کے لیے ہر لمحہ تیار ہیں۔ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی یا نقل و حرکت کا سختی سے محاسبہ کیا جائے گا۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ایران اپنی سلامتی کو نقصان پہنچانے والی ہر کوشش کا منہ توڑ جواب دے گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button