پاکستان
Trending

’کوکین کوئین‘ اور پولیس افسر کا گٹھ جوڑ: وزیراعلیٰ کا خفیہ ادارے کو بڑا ٹاسک، سابق انسپکٹر رانا اکرم کے خلاف گھیرا تنگ

 

لاہور/کراچی:کراچی میں گرفتار منشیات فروش انمول عرف پنکی اور پولیس افسران کے درمیان خطرناک گٹھ جوڑ کی تفصیلات سامنے آنے کے بعد پنجاب حکومت متحرک ہوگئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایک حساس خفیہ ادارے کو ذمہ داری سونپی ہے کہ وہ ملزمہ کے نیٹ ورک اور اسے تحفظ فراہم کرنے والی ’کالی بھیڑوں‘ کی رپورٹ پیش کرے۔
کیس کی تحقیقات میں ہونے والے چونکا دینے والے انکشافات نے حکام کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ انکشاف ہوا ہے کہ لاہور کے نارکوٹکس انویسٹی گیشن یونٹ (NIU) کے بعض اہلکاروں نے ہی ملزمہ کو کوکین تیار کرنے کے جدید طریقے سکھائے۔ ملزمہ کو سابقہ گرفتاری کے دوران بھاری رقم کے عوض رہا کیا گیا اور اسے مکمل قانونی تحفظ فراہم کیا گیا۔ سابق انسپکٹر رانا اکرم اور ملزمہ کے درمیان تفتیش کے دوران مراسم بڑھے، جو بعد ازاں شادی کی صورت میں سامنے آئے۔کراچی پولیس اب ملزمہ انمول عرف پنکی کو لاہور لانے کی تیاری کر رہی ہے تاکہ یہاں موجود اس کے سہولت کاروں کی نشاندہی کی جا سکے۔ سی سی ڈی (CCD) حکام سابق انسپکٹر رانا اکرم سے اس کی گرفتاری، رہائی اور شادی کے پہلوؤں پر تفصیلی پوچھ گچھ کریں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ملزمہ کے تمام سابقہ ریکارڈ اور اسے فائدہ پہنچانے والے افسران کی فہرستیں تیار کی جا رہی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ پولیس وردی کی آڑ میں منشیات فروشوں کی سرپرستی کرنے والے کسی بھی اہلکار کو معاف نہیں کیا جائے گا اور اس ہائی پروفائل کیس میں بڑی گرفتاریاں متوقع ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button