پاکستان
Trending

جی بی الیکشن؛ نواز شریف اور مریم نواز کا مئی میں انتخابی دورہ، شیڈول تیار

مسلم لیگ (ن) کے قائدین 20 سے 26 مئی تک سکردو، گلگت، چلاس اور ہنزہ میں انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے، پولنگ 7 جون کو ہو گی
لاہور:گلگت بلتستان کے انتخابات میں سیاسی میدان گرم کرنے کے لیے مسلم لیگ (ن) نے اپنی انتخابی مہم کو حتمی شکل دے دی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز مئی کے تیسرے ہفتے میں گلگت بلتستان کا اہم ترین انتخابی دورہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق، نواز شریف اور مریم نواز 20 سے 26 مئی کے درمیان گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع کا دورہ کریں گے، جہاں وہ مختلف انتخابی حلقوں میں پارٹی امیدواروں کی مہم کی خود قیادت کریں گے۔ مسلم لیگ (ن) کے دونوں اعلیٰ رہنما اپنے دورے کے دوران سکردو، گلگت، چلاس اور ہنزہ میں بڑے عوامی جلسوں میں شرکت اور خطاب کریں گے۔

یاد رہے کہ گلگت بلتستان میں عام انتخابات کے لیے پولنگ 7 جون کو منعقد ہو گی، جس کے لیے ن لیگ نے اپنی تیاریاں تیز کر دی ہیں۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابی دورے کا شیڈول فائنل کر لیا گیا ہے، تاہم پہاڑی علاقوں میں موسم کی خرابی کی صورت میں پروگرام میں معمولی ردوبدل بھی کیا جا سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button