پاکستان
Trending

بنگلہ دیش کا پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں تاریخی وائٹ واش

 

سلہٹ:بنگلہ دیش نے سلہٹ ٹیسٹ میں پاکستان کو 78 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز 0-2 سے اپنے نام کر لی ہے۔ 437 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پوری پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں 358 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔محمد رضوان نے 94 رنز کی سب سے بڑی اننگز کھیل کر ساجد خان کے ساتھ مل کر آخری لمحات تک مزاحمت کی۔
کپتان شان مسعود اور سلمان علی آغا نے 71، 71 رنز بنائے۔ بابر اعظم 47 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سعود شکیل اور عبداللہ فضل صرف 6، 6 رنز بنا سکے جبکہ حسن علی اور خرم شہزاد صفر پر پویلین لوٹے۔
بنگلہ دیش کے اسپنر تیج الاسلام نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 6 وکٹیں اڑائیں، جبکہ ناہید رانا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔دونوں میچز میں خراب کارکردگی کے باعث قومی کرکٹ ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پر اس تاریخی اور عبرت ناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button