پاکستان
Trending

فتنہ الخوارج کو شمالی وزیرستان میں کاری ضرب: معصوم شہریوں پر حملوں کا ماسٹر مائنڈ عمر عرف جان میر 3 ساتھیوں سمیت ہلاک، دہشت گردوں کا نیٹ ورک تباہ

 

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں دہشت گردوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے ایک کامیاب کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے اہم ترین کمانڈر عمر عرف جان میر سمیت 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے سرغنہ کے سر کی قیمت 30 لاکھ روپے مقرر تھی اور وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو طویل عرصے سے مطلوب تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک خارجی سرغنہ سکیورٹی فورسز اور عام شہریوں پر ہونے والے کئی لرزہ خیز حملوں کی منصوبہ بندی کا مرکزی کردار تھا۔ اس نے سپن وام کی بوبالی مسجد کے اطراف میں سکیورٹی فورسز سے بچنے کے لیے زیرِ زمین بنکر، خفیہ سرنگیں اور بارودی سرنگوں کا جال بچھا رکھا تھا۔ سکیورٹی حکام نے اس آپریشن کو فتنہ الخوارج کے نیٹ ورک کے لیے ایک سنگین دھچکا قرار دیا ہے جس سے علاقے میں امن و امان کی صورتحال مزید مستحکم ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button