واشنگٹن: امریکی صدر نے ایران کے حوالے سے اپنی پالیسی واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا جلد بازی میں کوئی بھی غلط ڈیل نہیں کرے گا اور ایران کے جواب کا چند روز تک انتظار کیا جائے گا۔ تاہم انہوں نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ جب تک باقاعدہ معاہدہ طے نہیں پا جاتا، ایران کو کسی بھی قسم کا ریلیف فراہم نہیں کیا جائے گا۔
امریکی صدر نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ڈیل فائنل نہ ہوئی تو امریکا دوبارہ حملہ کر سکتا ہے۔ انہوں نے ایران کی اندرونی معاشی ابتری کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا کہ وہاں بدترین معاشی حالات کی وجہ سے عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اور صورتحال اتنی خراب ہے کہ خود ایرانی عوام اب اس ڈیل کے ہونے کے خواہشمند ہیں۔




