پاکستان
Trending

مشرقِ وسطیٰ میں امن مشن؛ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تہران میں صدر مسعود پزشکیان اور سپیکر باقر قالیباف سے ہائی پروفائل ملاقاتیں

 

تہران:امریکہ اور ایران کے درمیان سفارتی برف پگھلانے اور علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کی بیک چینل ڈپلومیسی حتمی مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔ اس سلسلے میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے تہران کا اہم دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف سے تفصیلی ملاقاتیں کی ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ان ملاقاتوں میں خطے کی موجودہ حساس صورتحال اور بالخصوص پاک-امریکہ-ایران سفارتی رابطوں پر بات چیت کی گئی۔ فیلڈ مارشل نے ایرانی چیف مذاکرات کار سے بھی خصوصی ملاقات کی جس میں واشنگٹن کے ساتھ کشیدگی کم کرنے اور پاکستان کی جانب سے جاری مخلصانہ ثالثی کوششوں کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے امور زیرِ غور آئے۔
اس اعلیٰ سطحی سفارتی بیٹھک کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ مذاکرات کے دوران ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی اور پاکستان کے وزیرِ داخلہ محسن نقوی بھی موقع پر موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button