پاکستان
Trending

"ہم نفرت نہیں، روزگار بانٹنے آئے ہیں”؛ چیئرمین بلاول بھٹو کی ترجیح صرف عوام ہیں، انتخابی جلسے سے خاتونِ اول کا خطاب

 

نگر:پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری نے نگر میں انتخابی معرکے کا بگل بجاتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور عوام کا رشتہ نسلوں پر محیط ہے، ہم گلگت بلتستان کے بھائی بہنوں کو کسی مصلحت کے تحت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

ایک جمِ غفیر سے خطاب کرتے ہوئے آصفہ بھٹو زرداری نے پارٹی کے اصولی مؤقف کو دہرایا۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ایک تحریک اور سوچ کا نام ہے جو مٹائے نہیں مٹ سکتی۔ انہوں نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی تاریخی جدوجہد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ نے جمہوریت کی خاطر جان تو دے دی لیکن عوام کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑا، انہوں نے ہر مصیبت کا سامنا بہادری سے کیا۔

خاتونِ اول نے نگر کے نوجوانوں کو امید کی نئی کرن دکھاتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی سیاست کا مرکز عوام ہیں اور وہ گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو روزگار دلوا کر دم لیں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ہماری تربیت میں نفرت کی سیاست شامل نہیں ہے، ہم جوڑنے کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔ آصفہ بھٹو نے جلسے کے شرکاء کو پیغام دیا کہ انتخابی نشان ‘تیر’ صرف ایک نشان نہیں بلکہ مظلوم کی طاقت اور جمہوریت کی پہچان ہے، اس لیے عوام تیر کا ساتھ دے کر ایک نئے اور خوشحال دور کا آغاز کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button