پاکستان
Trending

وفاقی بجٹ: ترقیاتی فنڈز پر مشاورت کے لیے حکومت اور اتحادیوں کا اہم اجلاس آج ہوگا

 

اسلام آباد: وفاقی بجٹ کے خدوخال طے کرنے کے لیے حکومت اور اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان مشاورت کا فائنل راؤنڈ آج رات ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری خود پی پی پی وفد کی قیادت کریں گے، جس میں بلاول بھٹو زرداری، مراد علی شاہ، نوید قمر اور شیری رحمان شامل ہیں، جبکہ حکومت کی جانب سے نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار اور وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب مذاکرات کریں گے۔

کمیٹی ممبران کے مطابق اس بیٹھک کا بنیادی مقصد ترقیاتی بجٹ (PSDP) پر تحفظات دور کر کے اسے حتمی شکل دینا ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ مذاکرات انتہائی مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں اور یہ ملاقات نتیجہ خیز ثابت ہوگی۔ اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو کی وزیرِ اعظم سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button