پاکستان
Trending

پروفائل جلاؤ گھیراؤ اور خوارج کی حمایت کا ہے، آزاد کشمیر میں دھونس نہیں چلے گی:فیصل ممتاز راٹھور کا مخالفین کو جواب

 

مظفرآباد: وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے وادی میں انتشار پھیلانے والے عناصر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک انتہائی کڑے بیان میں انہوں نے مخالفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بخوبی اندازہ ہے کہ آپ کو اصل تکلیف کیا ہے، آپ اور آپ کی جماعت ہزاروں ٹرولز کے ساتھ مل کر آزاد کشمیر کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں۔

وزیر اعظم نے سنسنی خیز انکشاف کیا کہ گزشتہ کئی روز سے اس غیر سیاسی اور غیر پارلیمانی جتھے کو مذاکرات کی بارہا دعوت دی گئی، لیکن یہ لوگ بات چیت سے مسلسل گریزاں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان شرپسند عناصر کے ذمہ داران کا یہ غیر آئینی مطالبہ ہے کہ ریاست پہلے سرنڈر کرے، تب بات ہوگی۔وزیراعظم نے مخالفین پر سنگین وار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا پروفائل پاکستان میں دھرنوں، جلاؤ گھیراؤ اور طالبان خوارج تک کی حمایت پر مبنی ہے۔
فیصل ممتاز راٹھور نے واضح کیا کہ ریاست ہر شہری کو پُرامن احتجاج کا حق دیتی ہے، لیکن بلیک میلنگ اور عوام کو یرغمال بنانے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جا سکتی۔
حکومت کی جانب سے بحران کو ٹالنے کے لیے کی جانے والی تمام سیاسی و سفارتی کوششیں حتجاجی جتھے کی ہٹ دھرمی کے باعث ناکام ہو گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button