پاکستان
Trending

پاکستان کا ماحول دوست ٹیکنالوجی کی طرف بڑا قدم؛ آٹو پالیسی اجلاس میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری تیز کرنے کا فیصلہ

 

اسلام آباد: نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت آٹو اور آٹو پارٹس پالیسی کا ایک اہم جائزہ اجلاس ہوا، جس کا بنیادی مقصد پاکستان کے آٹو سیکٹر کو جدید الیکٹرک وہیکلز (EVs) پر منتقل کرنے کے عمل کو تیز کرنا تھا۔
اجلاس میں متعلقہ حکام کی جانب سے ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ، مقامی سطح پر مینوفیکچرنگ کے استحکام اور برآمدات بڑھانے کی حکمت عملی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں واضح کیا گیا کہ اس پالیسی سے جہاں ملک میں صنعتی ترقی کی راہ ہموار ہوگی، وہی موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
آٹو پالیسی کے بنیادی اہداف میں مقامی سطح پر آٹو پارٹس تیار کر کے ملکی صنعت کو خود کفیل بنانا، جدید الیکٹرک گاڑیاں تیار کر کے عالمی مارکیٹ تک رسائی حاصل کرنا، کاربن کے اخراج کو کم کر کے ماحول دوست معیشت کو فروغ دینا شامل تھا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے زور دیا کہ "عالمی مارکیٹ کا مقابلہ کرنے کے لیے پاکستان میں ایک مسابقتی، جدید اور پائیدار آٹو ماحولیاتی نظام کی تشکیل ناگزیر ہے۔ آٹو انڈسٹری کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنا موجودہ وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button