راولپنڈی :: بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر نے آج پاکستان کی عسکری قیادت سے ملاقاتوں کا ایک مصروف دن گزارا، جس کا محور دونوں ممالک کے مابین سیکیورٹی اور دفاعی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانا تھا۔جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کے دوران علاقائی سکیورٹی اور فوجی تعاون کے فروغ پر بات چیت کی گئی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دیرینہ برادرانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
علاوہ ازیں، بحرینی کمانڈر نے نیول ہیڈکوارٹرز میں نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کر کے خطے میں بحری سلامتی کے لیے پاک بحریہ کے کردار کی تعریف کی۔ بعد ازاں ایئر ہیڈکوارٹرز میں ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کے دوران پاک فضائیہ کی جدید کاری، مقامی دفاعی پیداوار، ڈرونز، سائبر اور مصنوعی ذہانت (AI) سے متعلق جدید چیلنجز پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔




