بین الاقوامی
Trending

آن لائن میم مودی سرکار کیلئے ڈراؤنا خواب بن گئی؛ ‘کاکروچ جنتا پارٹی’ کی گونج بین الاقوامی میڈیا تک پہنچ گئی

 

نئی دہلی:بھارت میں سوشل میڈیا سے شروع ہونے والا ایک آن لائن ٹرینڈ مودی حکومت کے لیے ایک سنگین سیاسی بحران کی شکل اختیار کر گیا ہے۔ نوجوانوں کی خود ساختہ تحریک ‘کاکروچ جنتا پارٹی’ نے نئی دہلی میں زبردست احتجاجی لہر پیدا کر کے مودی اقتدار کو سخت دباؤ میں لے لیا ہے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، یہ احتجاج کسی روایتی اپوزیشن جماعت کا مرہونِ منت نہیں، بلکہ یہ بھارت کی ‘جین زی’ (Gen Z) یعنی انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کا استعمال کرنے والی نوجوان نسل کی ایک غیر متوقع اور منظم تحریک ہے، جو اب مودی سرکار کے خلاف ایک بڑے چیلنج کے طور پر ابھری ہے۔

سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل دنیا سے نکل کر سڑکوں پر آنے والے اس احتجاج نے مودی حکومت کی صفوں میں کھلبلی مچا دی ہے، کیونکہ اس غیر روایتی تحریک کا کوئی ایک واضح چہرہ یا ہیڈ کوارٹر نہیں ہے، جس کی وجہ سے بھارتی انتظامیہ کو اسے ہینڈل کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ عالمی میڈیا اس پیش رفت کو مودی سرکار کے خلاف عوامی بے چینی کا ایک بالکل نیا اور جدید ترین رخ قرار دے رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button