پاکستان
Trending

مہمند آپریشن میں اہم انکشاف، ہلاک دہشتگرد میں افغان شہری نکلا

 

مہمند: سکیورٹی فورسز نے مہمند کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو مبینہ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں سے ایک افغان شہری تھا، جس کی شناخت عمر بیلال کے نام سے ہوئی ہے اور اس کا تعلق افغانستان کے صوبہ خوست سے بتایا جاتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران ملنے والے سامان میں افغان شناختی کارڈ، غیر ملکی کرنسی، جدید اسلحہ اور خودکش جیکٹ شامل تھی۔

سکیورٹی حکام کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ واقعے سے متعلق مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button