پاکستان
Trending

اقتصادی سروے جاری، پاکستان کی معیشت 452 ارب ڈالر سے بڑھ گئی، شرح نمو 3.7 فیصد

 

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اقتصادی سروے پیش کر دیا ہے، جس کے مطابق ملکی معیشت کا حجم 452 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔

سروے کے مطابق رواں مالی سال شرح نمو 3.7 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال نہ ہوتی تو گروتھ 4 فیصد سے زائد رہنے کی توقع تھی۔

اقتصادی اعداد و شمار کے مطابق زرعی شعبے کی کارکردگی 2.89 فیصد رہی، جبکہ ڈیری اور لائیوسٹاک کا زرعی معیشت میں 60 فیصد حصہ ہے۔ فی کس سالانہ آمدن 5 لاکھ 33 ہزار 629 روپے ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بڑی صنعتوں میں 6.1 فیصد، پٹرولیم سیکٹر میں 5 فیصد جبکہ خدمات کے شعبے میں 4.09 فیصد ترقی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اقتصادی سروے کے مطابق ترسیلات زر میں 9 فیصد اضافہ ہوا ہے اور 11 ماہ میں یہ 38 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جبکہ مالی سال کے اختتام تک 41 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

سروے میں فوڈ، ٹیکسٹائل سمیت 16 شعبوں میں مثبت رجحان اور سیمنٹ کی طلب میں 10 فیصد اضافے کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button