پاکستان
Trending

سی ایم ایچ پشاور میں زخمی اہلکاروں کی عیادت، محسن نقوی کا پاک فوج اور ایف سی کے جوانوں کو خراجِ تحسین

 

پشاور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سی ایم ایچ پشاور کا دورہ کرتے ہوئے پاک فوج اور فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) کے زخمی اہلکاروں کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔

دورے کے دوران وزیر داخلہ نے زیر علاج اہلکاروں سے ملاقات کی اور ان کی جرات، قربانی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں نے جوانمردی اور عزم کے ساتھ فتنہ الخوارج کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا اور ملک کے امن و استحکام کے لیے قابلِ قدر خدمات انجام دیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور ایف سی کے جوان قوم کا فخر ہیں اور ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیر داخلہ نے زخمی اہلکاروں کے بلند حوصلے کی تعریف کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button