پاکستان
Trending

معاشی اشاریے بہتر، مہنگائی میں نمایاں کمی؛وزیراعظم

 

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت چیلنجز کے باوجود بہتر بجٹ پیش کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور ملک کی معیشت بتدریج استحکام کی جانب بڑھ رہی ہے۔

وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ عام آدمی کی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے، تاہم حکومتی پالیسیوں کے باعث مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہو کر سنگل ڈیجٹ پر آ گئی ہے۔

وزیراعظم نے بتایا کہ پالیسی ریٹ بھی 22.5 فیصد سے کم ہو کر 11 فیصد تک پہنچ گیا ہے، جبکہ معاشی اشاریوں میں مسلسل بہتری دیکھی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اپنا تیسرا وفاقی بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے، جو معیشت کو مزید استحکام فراہم کرے گا۔

وزیراعظم کے مطابق توانائی کے متبادل ذرائع، پانی کے ذخائر اور ڈیمز کی تعمیر حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں، جبکہ وفاق اور صوبوں کے درمیان تعاون کو معاشی استحکام کے لیے اہم قرار دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button