پاکستان
Trending

مظفرآباد: جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما شوکت نواز میر کی دکان پر چھاپہ، مبینہ اشتعال انگیز مواد برآمد

 

مظفرآباد :مظفرآباد میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (JAAC) کے کور کمیٹی رکن اور حکومت کو مطلوب رہنما شوکت نواز میر کی دکان پر چھاپہ مارا۔

ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران دکان کی تلاشی لی گئی جس میں مبینہ طور پر ریاست مخالف اور اشتعال انگیز مواد برآمد ہوا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تمام برآمد شدہ مواد اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے جبکہ معاملے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔حکام کے مطابق متعلقہ ادارے کیس کے محرکات اور پس منظر کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں تاکہ مکمل حقائق سامنے لائے جا سکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button