پاکستان
Trending

بجٹ 2026-27: 18 ہزار 771 ارب روپے کا وفاقی بجٹ پیش، ٹیکس اصلاحات اور ریلیف اقدامات کا اعلان

 

اسلام آباد :قومی اسمبلی میں مالی سال 2026-27 کا 18 ہزار 771 ارب روپے کا وفاقی بجٹ پیش کر دیا گیا، جس میں مجموعی بجٹ خسارہ 5 ہزار 226 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق ٹیکس وصولیوں کا ہدف 15 ہزار 264 ارب روپے رکھا گیا ہے۔ دفاع کے لیے 3 ہزار ارب روپے، سول انتظامیہ کے لیے 1 ہزار 71 ارب روپے، جبکہ قرضوں پر سود کی ادائیگی کے لیے 8 ہزار 54 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے لیے 838 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

اجلاس کے دوران اپوزیشن نے احتجاج کیا اور ایوان میں شورشرابا بھی دیکھنے میں آیا، تاہم وزیر خزانہ نے بجٹ پیش کیا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت کا تیسرا بجٹ پیش کرنا ان کے لیے اعزاز ہے اور وہ وزیراعظم اور سیاسی قیادت کے تعاون کے مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط دفاع معاشی استحکام کے لیے ضروری ہے۔

بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دیتے ہوئے انکم ٹیکس کی شرحوں میں کمی کی گئی ہے جبکہ سپر ٹیکس کے کئی سلیبز ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

فائلرز کے لیے جائیداد کی خرید و فروخت پر ٹیکس میں کمی، چھوٹے تاجروں کے لیے فکسڈ ٹیکس اسکیم کا اعلان، اور آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں کو مراعات دی گئی ہیں۔

بجٹ میں ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز کی بین الاقوامی ٹرانزیکشنز پر ٹیکس میں نمایاں کمی، خواتین کی صحت کی اشیاء پر ٹیکس کا خاتمہ، اور ڈیجیٹل ٹیکس نظام کے نفاذ کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) کا مجموعی ٹیکس ہدف 15 ہزار 264 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ حکومت نے ٹیکس نظام کو مزید ڈیجیٹل اور شفاف بنانے کے لیے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button