میکسیکو: فیفا ورلڈکپ کے گروپ میچز میں شاندار اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، جہاں کئی ٹیموں نے اہم پوائنٹس حاصل کیے۔
گروپ سی کے میچ میں برازیل اور مراکش کے درمیان سخت مقابلہ ہوا جو ایک، ایک گول سے برابر رہا۔ دونوں ٹیموں نے متعدد حملے کیے لیکن فیصلہ کن گول نہ کر سکیں۔
گروپ بی کے ایک اور میچ میں سوئٹزرلینڈ اور قطرکی ٹیمیں بھی ایک، ایک گول سے برابر رہیں اور پوائنٹس تقسیم ہوگئے۔
اسی طرح ایک اور مقابلے میں سکاٹ لینڈ نے ہیٹی کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر اہم کامیابی اپنے نام کر لی۔




