سوئٹزرلینڈ:امریکہ اور ایران کو مستقل جنگ بندی کی طرف لانے کے لیے "اسلام آباد مفاہمت” کے تحت تکنیکی سطح کے مذاکرات کا میدان سوئٹزرلینڈ میں سج گیا ہے۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وائٹ ہاؤس کے ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد کے ہمراہ برگن اسٹاک ریزورٹ پہنچ چکے ہیں، جہاں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اہم ترین سفارت کار جیرڈ کُشنر اور اسٹیو وٹکوف پہلے ہی میز پر موجود ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایک بڑا سٹریٹجک بیان دیا کہ ان کا سب سے اہم ہدف اسرائیل کو لبنان پر مزید حملوں سے روکنا اور خطے کو ایک بڑی تباہی سے بچانا ہے۔




