پاکستان
Trending

گلگت بلتستان اسمبلی میں اہم آئینی مرحلہ مکمل، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر بلا مقابلہ منتخب

 

گلگت: گلگت بلتستان اسمبلی میں حکومت سازی کے عمل کے دوران ایک اہم آئینی مرحلہ مکمل ہو گیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے عمران ندیم بلا مقابلہ اسپیکر جبکہ مسلم لیگ (ن) کے ملک کفایت اللہ بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہو گئے ہیں۔

اسمبلی اجلاس میں سابق اسپیکر نذیر ایڈووکیٹ نے نومنتخب اسپیکر عمران ندیم سے حلف لیا۔ بعد ازاں اسپیکر عمران ندیم نے نومنتخب ڈپٹی اسپیکر ملک کفایت اللہ سے عہدے کا حلف لیا۔

سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے بلا مقابلہ انتخاب کو ایوان میں سیاسی ہم آہنگی کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔ انتخاب کے بعد ارکان اسمبلی نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دریں اثنا، گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے اسمبلی اجلاس جاری ہے اور قائدِ ایوان کے انتخاب کا مرحلہ کچھ دیر میں متوقع ہے، جس کے بعد نئی حکومت کی تشکیل کا عمل مکمل ہو جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button