کاروبار
Trending

خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ جاری، عالمی مارکیٹ میں مندی کا رجحان

 

نیویارک:عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں مسلسل دباؤ کا شکار ہیں، جہاں مختلف اقسام کے تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی خام تیل 68.65 ڈالر فی بیرل پر آ گیا ہے، جبکہ برینٹ کروڈ آئل کی قیمت کم ہو کر 71.52 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ابوظہبی مربان کروڈ کی قیمت بھی کمی کے بعد 65.98 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی طلب و رسد میں تبدیلی، معاشی غیر یقینی صورتحال اور مارکیٹ کے رجحانات خام تیل کی قیمتوں پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔ سرمایہ کار عالمی معاشی اشاریوں اور توانائی کی طلب سے متعلق پیش رفت پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button