اسلام آباد: پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ مثبت زون میں داخل ہو گیا ہے، جس کے تحت مئی میں 459 ملین ڈالر کا سرپلس ریکارڈ کیا گیا۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ مجموعی طور پر 255 ملین ڈالر سرپلس میں رہا۔
معاشی ماہرین کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ میں بہتری کی بنیادی وجوہات میں ترسیلاتِ زر میں نمایاں اضافہ، درآمدات میں کمی اور برآمدات میں بہتری شامل ہیں۔
مئی 2026 میں پاکستانی برآمدات میں بھی اضافہ دیکھا گیا، جہاں ماہانہ بنیاد پر 9 فیصد اور سالانہ بنیاد پر ایک فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ بیرونی کھاتوں میں بہتری سے ملکی معیشت کو استحکام مل رہا ہے اور زرمبادلہ کے ذخائر پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔




