پاکستان
Trending

اسحاق ڈار کا کایا کالاس سے رابطہ، علاقائی کشیدگی کے خاتمے اور امن کیلئے سفارتی کوششوں پر اتفاق

 

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کایا کالاس سے ٹیلیفونک گفتگو کی، جس میں خطے میں تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال اور امن و سلامتی کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کایا کالاس نے حالیہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کشیدگی میں کمی کے لیے سفارتی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔

گفتگو کے دوران یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت تک پہنچنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے تمام فریقین کے درمیان رابطے برقرار رکھنے اور مسائل کے حل کے لیے سفارتی ذرائع کو فعال رکھنے پر اتفاق کیا۔

ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار اور سفارتی اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے تمام متعلقہ فریقین پر زور دیا کہ جنگ بندی معاہدے کی مکمل پاسداری کی جائے۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان قریبی رابطوں کو مزید فروغ دینے اور علاقائی امور پر مسلسل مشاورت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button