کھیل
Trending

کرکٹ اولمپکس میں واپسی کے لیے تیار، لاس اینجلس 2028 میں 6، 6 ٹیموں کے ٹی ٹوئنٹی مقابلے ہوں گے

 

لاہور: کرکٹ کی اولمپکس میں تاریخی واپسی ہورہی ہے، 128 سال بعد یہ کھیل دوبارہ اولمپکس کا حصہ بننے جا رہا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے لاس اینجلس اولمپکس 2028 کے لیے کرکٹ کے کوالیفکیشن فارمیٹ کی منظوری دے دی ہے۔

آئی سی سی کے مطابق اولمپکس 2028 میں مینز اور ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایونٹس منعقد ہوں گے، جن میں دونوں مقابلوں کے لیے 6، 6 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

آئی سی سی نے اولمپکس میں شرکت کے لیے پہلی مرتبہ اولمپکس کوالیفائر 2027 کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے ذریعے ٹیمیں میگا ایونٹ کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

کرکٹ کی اولمپکس میں شمولیت کو کھیل کی عالمی مقبولیت میں اضافے اور نئے مواقع کے آغاز کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button