پاکستان
Trending

پنجاب میں پری مون سون بارشوں کی پیشگوئی، 6 جولائی تک مختلف اضلاع متاثر ہونے کا امکان

 

لاہور: پنجاب میں پری مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کر دی گئی ہے، جس کے باعث صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق کل سے 6 جولائی تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے۔ لاہور، راولپنڈی، مری، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات اور گوجرانوالہ سمیت مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق حافظ آباد، فیصل آباد، خوشاب، سرگودھا، شیخوپورہ، نارووال اور دیگر شہروں میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عمر جاوید نے کہا ہے کہ ممکنہ بارشوں کے پیش نظر صوبے بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ نکاسی آب، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور عوام کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات یقینی بنائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button