پاکستان
Trending

غیر قانونی مائیگریشن کے خلاف اقدامات مؤثر، 47 فیصد نمایاں کمی ریکارڈ

 

اسلام آباد: پاکستان میں غیر قانونی مائیگریشن کے خلاف حکومتی اقدامات کے نتیجے میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی کارکردگی کو سراہا گیا ہے۔

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ غیر قانونی مائیگریشن کے خلاف حکومتی حکمت عملی مؤثر ثابت ہو رہی ہے اور اس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی کی پالیسیوں کے باعث غیر قانونی مائیگریشن میں 47 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ان کے مطابق حکومت انسانی اسمگلنگ کی روک تھام اور غیر قانونی راستوں سے بیرون ملک جانے کے رجحان کو ختم کرنے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے، جس کے نتیجے میں صورتحال میں واضح بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button