پاکستان
Trending

پاکستان امن و ترقی کی راہ پر گامزن، قومی اتحاد وقت کی ضرورت ہے: خواجہ آصف

 

سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان امن اور استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے اور ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قومی اتحاد ناگزیر ہے۔

سپیریئر کالج سیالکوٹ کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران مختلف شعبوں میں پیش رفت ہوئی ہے اور پاکستان ایک بہتر سمت کی طرف گامزن ہے۔ ان کے مطابق ماضی میں جن چیلنجز کا سامنا رہا، اب ان میں نمایاں بہتری دیکھی جا رہی ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ قومی پالیسیوں کے مثبت اثرات سامنے آ رہے ہیں اور ملک کو بحرانوں سے نکالنے میں تمام اداروں کا کردار اہم رہا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ سیاسی اختلافات کو پسِ پشت ڈال کر قومی مفاد کو ترجیح دینا وقت کی ضرورت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button