کھیل
Trending

پاکستان ٹیسٹ ٹیم میں بڑی تبدیلی، بابر اعظم کپتان مقرر، شان مسعود کی قیادت ختم

 

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے آئندہ دورے کے لیے 16 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے بابر اعظم کو ٹیم کا نیا ٹیسٹ کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ شان مسعود کو قیادت سے ہٹا دیا گیا ہے۔

اعلان کردہ اسکواڈ میں امام الحق، اذان اویس، عبداللہ فضل، سلمان علی آغا، غازی غوری اورمحمدرضوان شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ساجد خان، علی عثمان، عامر جمال، محمد علی، محمد عباس، عبید شاہ، اویس ظفر اور خرم شہزاد کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔فٹنس مسائل کے باعث سعود شکیل ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکے۔

چیئرمین سلیکشن کمیٹی عاقب جاوید کے مطابق ٹیم کی تیاری بہتر ہے اور ویسٹ انڈیز و انگلینڈ کے خلاف سیریز میں اچھی کارکردگی کی امید ہے۔ پاکستان اپنے دورے کا آغاز ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میچز سے کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button