کھیل
Trending

فیفا ورلڈ کپ: برازیل ایونٹ سے باہر، ناروے نے تاریخ رقم کر دی، انگلینڈ بھی آخری آٹھ ٹیموں میں شامل

 

میکسیکو:فیفا ورلڈ کپ 2026 میں پری کوارٹر فائنل مرحلے پر بڑا اپ سیٹ دیکھنے میں آیا، جہاں پانچ بار کی عالمی چیمپئن برازیل کو ناروے نے 2-1 سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

اس شاندار کامیابی کے ساتھ ناروے نے اپنی ورلڈ کپ تاریخ میں پہلی مرتبہ کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ ناروے کی ٹیم نے بھرپور کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فیورٹ سمجھی جانے والی برازیلین ٹیم کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کا بڑا سرپرائز دیا۔

دوسرے پری کوارٹر فائنل میں انگلینڈ نے میکسیکو کے خلاف سخت مقابلے کے بعد 3-2 سے کامیابی حاصل کی اور آخری آٹھ ٹیموں میں جگہ بنا لی۔

کوارٹر فائنل میں ناروے اور انگلینڈ کی ٹیمیں مدِمقابل ہوں گی، جبکہ دونوں ٹیموں کی نظریں سیمی فائنل میں رسائی پر مرکوز ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button