پاکستان
Trending

ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع، 10 جولائی تک مزید بارشوں اور سیلابی صورتحال کا الرٹ

 

لاہور:ملک میں بارش برسانے والا نیا مون سون سسٹم داخل ہونے کے بعد مختلف علاقوں میں بارشوں کا آغاز ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے آج سے 10 جولائی تک مزید بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے دریاؤں، برساتی ندی نالوں اور نشیبی علاقوں کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

ڈسکہ، نارووال، وزیرآباد، سمبڑیال اور دیگر علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، جبکہ لاہور کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور ٹھنڈی ہواؤں نے گرمی کی شدت میں واضح کمی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران مون سون بارشوں میں شدت آنے کا امکان ہے، جس کے باعث بعض نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ اور دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ہے۔ متعلقہ اداروں کو پیشگی انتظامات مکمل رکھنے اور شہریوں کو موسمی صورتحال سے باخبر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button