تہران :پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری نے پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اعتماد، محبت اور بھائی چارے پر مبنی ہیں۔
انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت پاکستان کی اعلیٰ قیادت کی تعزیتی تقریب میں شرکت کو سراہا اور اسے دو طرفہ تعلقات میں ایک مثبت اور مضبوط پیغام قرار دیا۔
ایرانی سفیر کے مطابق پاکستان کا اعلیٰ سطحی وفد دونوں ممالک کے درمیان گہرے سفارتی اور عوامی روابط کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان نے ہمیشہ مشکل وقتوں میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہو کر برادرانہ رشتے کو مضبوط کیا ہے۔
رضا امیری نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور یکجہتی کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔




