بین الاقوامی
Trending

حماس نے غزہ کی انتظامیہ ٹیکنوکریٹک کمیٹی کے سپرد کر دی، دو دہائی پرانی حکومتی کمیٹی تحلیل

 

غزہ: فلسطینی تنظیم حماس نے غزہ کی انتظامیہ سے دستبردار ہونے کا اعلان کرتے ہوئے اپنی دو دہائیوں سے قائم حکومتی کمیٹی کو تحلیل کر دیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق غزہ کا سول انتظام اب ایک ٹیکنوکریٹک نیشنل کمیٹی فار دی ایڈمنسٹریشن آف غزہ کے حوالے کیا جا رہا ہے، جو شہری امور سنبھالے گی۔

حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ اس مقصد کے تحت کیا گیا ہے کہ اسرائیل کو غزہ میں جاری جنگ کے تسلسل کا کوئی جواز نہ مل سکے۔

تنظیم کے مطابق یہ اقدام انتظامی ڈھانچے میں تبدیلی اور شہری نظم و نسق کو بہتر بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button