اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آبادی سے متعلق معاملات کے لیے نیشنل پاپولیشن کونسل قائم کر دی، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم پاکستان 16 رکنی نیشنل پاپولیشن کونسل کے چیئرمین ہوں گے، جبکہ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کونسل کے رکن مقرر کیے گئے ہیں۔
کونسل میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وزیراعظم آزاد کشمیر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان بھی شامل ہوں گے۔
نیشنل پاپولیشن کونسل ملک میں آبادی سے متعلق پالیسیوں، منصوبہ بندی اور مختلف اقدامات کے لیے قومی سطح پر رہنمائی فراہم کرے گی۔ کونسل کے ذریعے وفاق اور صوبوں کے درمیان بہتر رابطہ کاری کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔




