پاکستان
Trending

قطر کے سابق امیر کے انتقال پر شہباز شریف کی تعزیت، شیخ تمیم سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات پر گفتگو

 

دوحہ: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دوحہ میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کی اور سابق امیر قطر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیراعظم کے ہمراہ پاکستانی وفد نے مرحوم سابق امیر قطر کے لیے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان، قطر کی قیادت اور عوام سے اظہارِ ہمدردی کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کی قیادت میں قطر نے ترقی اور خوشحالی کا سفر کامیابی سے طے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سابق امیر قطر کی خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے لیے خدمات تاریخ میں یاد رکھی جائیں گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان غم کی اس گھڑی میں قطر کے عوام اور قیادت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستانی وفد کی دوحہ آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ پاکستان اور قطر کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button