لاہور: پنجاب کے مختلف اضلاع میں آئندہ دنوں بارشوں کی پیشگوئی کے باعث پی ڈی ایم اے نے مون سون بارشوں کے دوسرے اسپیل کا الرٹ جاری کردیا۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق 19 سے 23 جولائی تک صوبے کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ کئی اضلاع میں موسلا دھار بارشیں بھی ہو سکتی ہیں۔
راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین اور گجرات میں تیز بارشوں کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ لاہور، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد، فیصل آباد، خوشاب، سرگودھا، شیخوپورہ، سیالکوٹ اور نارووال سمیت دیگر اضلاع میں بھی بارش کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو ممکنہ صورتحال کے پیش نظر الرٹ رہنے اور نکاسی آب سمیت دیگر انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔




