کھیل
Trending

آئی سی سی کا فیصلہ، محمد نواز پر ڈوپنگ کیس میں تین ماہ کی پابندی

 

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستانی آل راؤنڈر محمد نواز کو اینٹی ڈوپنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر معطل کردیا۔

آئی سی سی کے مطابق محمد نواز کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جو 7 فروری 2026 کو نیدرلینڈز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچ کے بعد کیا گیا تھا۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ محمد نواز نے اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کو تسلیم کرلیا ہے۔ تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ممنوعہ مادہ کارکردگی بہتر بنانے کے مقصد سے استعمال نہیں کیا گیا تھا۔

کرکٹ کی عالمی تنظیم کے مطابق محمد نواز پر عائد تین ماہ کی پابندی یکم مئی 2026 سے شروع ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button