راولپنڈی: سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ میرپور کے عوام نے فیصلہ کر لیا ہے، مسلم لیگ ن کی کامیابی یقینی ہے اور عوام خدمت کی سیاست کو ترجیح دیں گے۔
راولپنڈی میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں پر تنقید کرتے ہیں، لیکن انہیں اپنے صوبوں میں عوامی فلاح کے لیے کیے گئے اقدامات بھی دکھانے چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ خدمت کے لیے نیک نیتی اور عوامی احساس ضروری ہے، جو مسلم لیگ ن کی قیادت کا وژن ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ بعض لوگ آج کل کشمیر کے نام پر سیاست کر رہے ہیں، جبکہ نواز شریف اور مریم نواز کا کشمیری عوام سے دیرینہ تعلق ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کی بیٹی کے خلاف کسی بھی قسم کی توہین برداشت نہیں کی جائے گی۔
اس موقع پر وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ادوار حکومت میں ریکارڈ ترقیاتی کام کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں خواتین کو درپیش مسائل کے حل کے لیے بھی مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔




